نیب کا پنجاب کی 56سرکاری کمپنیوں کی تحقیقات کا حکم

اسلام آباد:چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور کو  پنجاب کی56پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کےمعاملات کی تحقیقات کاحکم دیا ہے۔

چیئرمین نیب نے 56سرکاری کمپنیوں میں مبینہ بدعنوانی،وسائل کے بے دریغ استعمال، غیر شفافیت ، پیپر قوانین، اقربا پروی سمیت دیگر شکایات کانوٹس لیتے ہوئے  ڈی جی نیب لاہور کومتعلقہ56کمپنیوں کےمعاملات کی تحقیقات کاحکم بھی دیا ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے یہ بھی کہا کہ تحقیقات کی وجہ سےکسی بھی کمپنی کوکام سےنہ روکاجائےاور تمام قانونی تقاضوں کومدنظررکھاجائے۔

واضح رہے لاہور ہائیکورٹ میں حکومتِ پنجاب کی کمپنیوں کی 80 ارب کی میگا کرپشن کے خلاف  درخواست کی سماعت جاری  ہے ۔