نقیب اللہ قتل کیس: آئی ایس آئی،ایم آئی ،آئی بی کےڈائریکٹرجنرلزکونوٹس جاری

کراچی: نقیب اللہ محسود قتل کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس آئی،ڈی جی ایم آئی، ڈی جی آئی بی کو نوٹسز جاری۔ سماعت 13 فروری بروز منگل کو ہوگی۔

چیف جسٹس  میاں ثاقب نثار نے  نقیب اللہ محسود قتل کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔کی سربراہی میں 3رکنی بینچ منگل کو کیس کی سماعت کرےگا۔

عدالت کی جانب سے آئی ایس آئی،ایم آئی ،آئی بی کےڈائریکٹرجنرلز،سیکریٹری داخلہ ، چاروں صوبائی ہوم سیکریٹریز،آئی جی سندھ ،ڈی جی ایف آئی اے ،سیکریٹری اطلاعات اور چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز  کو طلب کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سماعت میںعدالت نےسندھ پولیس کو10روزمیں راؤانوارکوگرفتارکرنےکی مہلت دی تھی۔