ناسا کا جدید ترین خلائی مشن ’پارکر‘ خلا میں روانہ

فلوریڈا: امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے اپنا جدید خلائی مشن ’پارکر‘ خلاء میں روانہ کردیا۔

نظام شمسی کے رازوں سے پردہ اٹھانے کے لیے ناسا کا جدید مشن پارکر کو ریاست فلوریڈا کے کیپ کیناورل ایئرفورس اسٹیشن سے روانہ کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق اس مشن کے ذریعے ستاروں کی زندگی اور تباہ کن آفتابی شعلوں کے متعلق معلومات حاصل ہوں گی۔ جبکہ اس مشن کی کامیابی زمین پر درجہ حرارت قابو رکھنے میں مددگار بھی ثابت ہوسکتی ہے۔

پارکر سولر پروب 40 لاکھ میل دور مدار میں گردش کرے گا، جو کہ براہ راست سورج کی طرف جائے گا اور 5۔6 لاکھ کلومیٹر کے محفوظ فاصلے سے اپنے اعداد و شمار جمع کرے گا۔