قومی کرکٹ ٹیم کا بھاشاڈیم کےلیے32لاکھ روپے دینے کا اعلان

قومی کرکٹ ٹیم نےبھاشاڈیم کےلیے32لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا ہے ۔

قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان سرفرازاحمد نے لاہور میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ٹیم نےبھاشاڈیم کےلیے32لاکھ روپےدیئےہیں،ڈیم سے متعلق اعلان کے بعد سب اس میں عطیہ دے رہے ہیں۔

سرفرازاحمد نے کہاکہ پانی کےمسئلےکےحل کےلیےملک میں ڈیم بننے چاہئیں، ڈیم بناؤ مہم میں ہرشہری کوبڑھ چڑھ کرحصہ لینا چاہیے۔
سرفرازاحمد نے کہاکہ ایشیاءکپ کےلیےٹیم کی تیاری بہت اچھی ہے،تیاری اچھی ہے،بھرپور پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے،ٹیم نے کیمپ میں گرم موسم کے باوجود بہت محنت کی۔

انھوں نے مزید کہا کہ بھارت کیخلاف میچ بہت اہم ہے،بیٹنگ کو بہتر کرنے کے لیے مزید کوشش کررہا ہوں ،بھارت کیخلاف پوری تیاری سےمیدان میں اتریں گے ۔

سرفرازاحمد نے کہاکہ ایشیاءکپ میں تسلسل بھی بہت ضروری ہوگا، ایشیاءکپ میں بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ابھی ٹیم کو کسی دوسرےوکٹ کیپرکی ضرورت نہیں ہے،زیادہ طویل سیریزمیں ایک سےزائدوکٹ کیپرزکی ضرورت ہوتی ہے ۔

انھوں نے مزید کہاکہ پہلےبیٹنگ کی تو300سےزائد رنز کرنےکی کوشش کریں گے،ہماری بولنگ 300رنز سےزائد کےہدف کادفاع کرسکتی ہے یواے ای میں اسپنرزکاکردار بہت اہم ہوگا۔

فٹنس ٹیسٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ میرےفٹنس ٹیسٹ کارزلٹ اس دفعہ بہت اچھا آیا ہے،ابھی میں نے کھیلنا شروع کیا ہے،آرام کی ضرورت نہیں ہے۔

سرفرازاحمد نے کہاکہ ٹیم سے متعلق فیصلے مشاورت سے کیے جاتے ہیں بھارت کیخلاف پوری تیاری سے میدان میں اتریں گے ۔