کراچی، یوم دفاع کےسلسلےمیں پاک بحریہ کی سی ویو پرمرکزی تقریب

کراچی: ملک بھر میں یوم دفاع ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے اس سلسلے میں پاک بحریہ نے کراچی میں سی ویو پرمرکزی تقریب کا انعقاد کیا ۔

کراچی کے ساحل سی ویو پر پاک بحریہ کے زیر انتظام منعقد ہونے والی یوم دفاع کی مرکزی تقریب میں  پاک بحریہ کے خصوصی دستے نے اسپیشل رائفل ڈرل کامظاہرہ پیش کیا جب کہ مارشل آرٹ کے کھلاڑیوں کی جانب سے بھی مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

تقریب میں پاک بحریہ کےکمانڈوز کیجانب سے فری فال جمپس ، حربی مہارتوں کامظاہرہ کیا جب کہ پاک نیوی کےبینڈ نےقومی نغموں کی خوبصورت دھنیں پیش کیں۔ تقریب کا تقریب کامقصدشہدااورغازیوں کوخراج عقیدت پیش کرناتھا۔

پاک نیوی کے ہیلی کاپٹرز پر مشتمل دستے نے شاندار فلائنگ پاس کا مظاہرہ کرکے لہوں گرمایا ۔ تقریب میں موجود افراد نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعرے لگا کر جوانوں کو خوب داد دیں۔

پاک بحریہ کی تقریب میں گورنرسندھ عمران اسماعیل نیوی کے افسران، اہلکاروں اور اہلخانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہدا اورغازیوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔

قوم آج یوم دفاع پاکستان ملی جوش و جذبےسے منارہی ہے۔ شہداء کی قربانیوں کو یاد کیا جارہا ہے۔ پورا ملک یوم دفاع کے موقع پر وطن سے وفا اورجان نچھاور کرنےوالےبہادرسپوتوں کوسلام پیش کررہا ہے۔

یوم دفاع کی مناسبت سے مرکزی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوگی جس کے مہمان خصوصی وزیر اعظم عمران خان ہوں گے۔