شہبازشریف کی نوازشریف سے پمز اسپتال میں ملاقات ، ذرائع

اسلام آباد : ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے سابق وزیرِاعظم نواز شریف سے پمز اسپتال میں ملاقات کے بعد خاموشی سے روانہ ہوگے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا پمز اسپتال میں علاج جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے رات گئے اچانک پمز اسپتال کا دورہ کیا۔ شہباز شریف کارڈیک سینٹر کے عبقی دروازے سے داخل ہوے جہاں انکی آمد کے ساتھ ہی لائیٹیں بند کردی گئیں تھی۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان 15 منٹ تک ملاقات جاری رہی۔ ن لیگ کے صدر نے نواز شریف کی صحت بھی دریافت کی۔ ملاقات کے بعد شہباز شریف خاموشی سے واپس روانہ ہوگے۔

یاد رہے کہ نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں طبعیت خراب ہونے کے باعث انھیں زاتی معالج کی درخواست پر پمز اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جبکہ پمز اسپتال کو سب جیل کا درجہ بھی دیا جا چکا ہے۔