پی ٹی آئی کام صرف جھوٹ بولنا اوردھرنے دینا ہے،نوازشریف

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا کلچر یہی ہے، ان کا کام صرف جھوٹ بولنا،الزام لگانااوردھرنے دینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے دوران صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران نعیم الحق کادانیال عزیزکرتھپڑمارنے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا کلچر یہی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ عمران خان خود اس کلچر کے ذمہ دار ہیں،ان کا کام صرف جھوٹ بولنا،الزام لگانااوردھرنے دینا ہے،ایمپائرکی انگلی اوراس کےپیچھےناچنایہ ہے پی ٹی آئی،خیبرپختونخوامیں لوگ گتھم گتھارہے،ترقی کانام تک نہیں۔

انہں نے کہا کہ پی ٹی آئی نےکہا تھا300ڈیم بنائیں گے،کہاں ہیں وہ ڈیم،کہاں ہیں وہ ایک ارب درخت جن کےلگانےکادعویٰ کیاگیا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کہاں ہےنیا پاکستان،کہاں ہے نیا کےپی کے،پنجاب آئیں ہم دکھائیں گے ترقی کیا ہوتی ہے،دنیامیرے بیانیےکوقبول کرچکی ہے،ووٹ کوعزت دو کانعرہ مقبول ہوچکا ہے،آج 5بجےاٹک میں ورکرزکنونشن سےخطاب کروں گا۔

غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین اور شاہ محمود قرشی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے، جس پر نواز شریف نے جواب دیا ایک ایک کرکےسارےسچ باہرآ رہےہیں،خیبرپختونخوااسمبلی میں بھی پی ٹی آئی کےممبران گھتم گھتاہوتےرہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوامیں نےکیا کام کیا،پی ٹی آئی کوئی قابل ذکرکارنامہ بتا دے،اگلاالیکشن ووٹ کوعزت دوکےنعرےپرہو گا،جلسوں میں لوگ کہتےہیں ہم نعرہ لگائیں گےووٹ کواورتم کہناعزت دو۔