نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن(ر)صفدرکوپےرو ل پررہائی ملےگی

Nawaz-maryam-captain

اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو کلثوم نواز کی نماز جنازہ سے لے کر تدفین کے لیے پے رول پر رہائی دی جائے گی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نوازکی تدفین جمعہ کوہوگی،کلثوم نوازکی تدفین جاتی امرامیں محمدشریف کی قبرکےساتھ ہوگی ۔

دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تدفین میں شرکت کے لیے نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن(ر)صفدرکوپی رو ل پررہائی ملےگی ۔

خیال  رہے کہ کینسر کے مرض میں مبتلا گزشتہ کئی ماہ سے لندن کے اسپتال میں زیرعلاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز آج انتقال کرگئیں ہیں ۔

مزید پڑھیے :سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازانتقال کرگئیں