نوازشریف کو اپنی عزت کا خیال نہیں مگر مجھے تو ہے، چوہدری نثار

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو اپنی عزت کا خیال نہیں ہے مگر مجھے تو ہے

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا نوازشریف کے بیان پر ردعمل جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ غلطی چھپانے کے لیے جھوٹ بولنے والے نشان عبرت بنیں گے اور جھوٹ بولنے والوں نے اپنےمرحوم والد کو بدنام کیا ہے۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے اب بھی الجھنا نہیں چاہتا ہو اور نواز شریف کو اپنی عزت کا خیال نہیں مگر مجھے تو ہے۔ یکطرفہ تنقید مزید برداشت نہیں کی جاسکتی ہے۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا نواز شریف خود یا پیادوں سے الزامات لگائیں اور نواز شریف کی خود کو دودھ سے دھلا ظاہر کرنے کی کوشش ناکام ہوگی۔