پاناماپیپرزکاسہارالےکرمن گھڑت مقدمات بنائےگئے،نوازشریف کاپیغام

لاہور: مسلم لیگ ن کے انتخابی منشور کی تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ پاناماپیپرزکاسہارالےکرمن گھڑت مقدمات بنائےگئے۔

سابق وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے نوازشریف کاپیغام پڑھ کر سنایا،نوازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاناماپیپرزکاسہارالےکرمن گھڑت مقدمات بنائےگئے،ایسےمقدمات کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

 پیغام میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایک سال حکومت کےبعدہمارےخلاف سازشیں شروع ہوگئیں، وزارت عظمیٰ کےبعدنوازشریف سےپارٹی صدارت بھی چھینی گئی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ووٹ کوعزت دوایک نعرہ نہیں میرےایمان کاحصہ ہے،نامساعدحالات میں میرےساتھ کھڑےہونےپرپارٹی ورکرزکاشکرگزارہوں،2013کےالیکشن میں عوام نےن لیگ پراعتمادکااظہارکیا۔