نواز شریف ڈر کر بھاگے نہیں، مریم نواز

لندن: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف ڈر کر بھاگے نہیں ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ انتخابی مہم تو ایک ہی چل رہی ہے وہ ہے ووٹ کوعزت دو اور والدہ کی طبیعت بہتر ہوتے ہی پاکستان واپس جائیں گے۔ لوگوں نے ہمارے جلسوں کو کامیاب بنایا ہے اور یہ 2018 ہے اور قوم جاگ رہی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کو شیر کے نشان سے محروم کیا گیا ہے اور پارٹی قیادت جہاں سے کہے گی وہاں سے الیکشن لڑوں گی۔ ہمارے لیے فیصلہ اہم نہیں، سزا پہلے ہی دی جا چکی ہے اور شہباز شریف نے بھی ووٹ کو عزت دو کی بات کی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پارٹی کے صدر اور نوازشریف پارٹی کے قائد ہیں اور یہ بیانیہ صرف نواز شریف کا نہیں شہبازشریف کا بھی ہے۔ نواز شریف کا بیانیہ قومی ہے ذاتی نہیں وہ گھر گھر پھیل چکا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ دعا ہے اللہ تعالیٰ میری امی کو جلد صحتیاب کرے اور نواز شریف ڈر کر بھاگے نہیں ہیں۔ جو فیصلہ آئے گا اس کا سامنا کریں گے اور نواز شریف کی نااہلی پہلی مرتبہ نہیں ہوئی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنے مؤقف پر ڈٹے رہے ہیں اور میاں صاحب آئین اور قانون کی بات کرتے ہیں۔ میاں صاحب جھکتے نہیں، سویلین بالادستی کی بات کرتے ہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سزا تو دی گئی ہے میاں صاحب کو پہلے وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا ہے اور اس کے بعد پارٹی صدارت سے بھی ہٹا دیا گیا۔