نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کو پاکستان لاؤں گا، نجم سیٹھی

لندن: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کو پاکستان لاؤں گا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نجم سیٹھی کا لندن میں نیوز ون سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر وہ رہ گئے تو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کو پاکستان لائیں گے اور سیاسی پسند یا ناپسند کو کرکٹ کا حصہ نہ بنایا جائے۔

پی سی بی کے چیئرمیں نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ عوام پاکستان کرکٹ بورڈ کو سپورٹ کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کو لیڈز ٹیسٹ ایک اننگز اور 55 رنز سے ہرا دیا تھا۔ جس کے بعد دو میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان دو ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 12 جون اور دوسرا میچ 13 جون کو کھیلا جائے گا۔