نیوز ون کی نشریات ’ برکت رمضان‘ اس بار ’مایا خان‘ کے ساتھ

تحریر : عنبر حسین سید

رمضان المبارک کے مقدس  مہینے میں نیوز ون کی جانب  سے اپنے ناظرین کیلئے خصوصی پروگرام پیش کئے جارہے ہیں۔

نیوزون نے اپنے ناظرین کیلئے ماہ  رمضان کی رحمتوں اور برکتوں کو سمیٹنے کیلئے خصوصی نشریات  کا اہتمام کیا ہے،  یہ  خصوصی ٹرانسمیشن ’برکت رمضان‘ کے نام  سے روزانہ سہہ پہر براہ راست نشر کی جائے گی، جو ہر مسلمان کے جذبہ ایمانی کو اجاگر کرنے کا  سبب ہوگی۔

پروگرام برکت رمضان میں اس روح پرور ٹرانسمیشن ’برکت  رمضان’ کی میزبانی مشہور و معروف اور ہنس مکھ چہرہ  مایہ  خان کریں  گی ۔  جو نہایت با صلاحیت،  منجھی ہوئی اور ہر دلعزیز میزبان ہیں ۔

مایاخان کا نیوزون سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس ادارے سے بہت پرانا رشتہ ہے۔ لگ رہاہے گھر واپس لوٹ آئی ہوں ۔ بہت ہی خوبصورت احساسات ہیں۔ نیوز ون فیملی کا حصہ بننا میرے لیے اعزاز ہے۔ برکت رمضان ٹرانسمیشن بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

مایاخان کا کہنا تھا کہ آج کی رات بہت بڑی اورتوبہ کی رات ہے۔ ہم سب رمضان ٹرانسمیشن میں  خدمت کے لیےکام کر رہے ہیں۔ تحفے پھینکے نہیں دیےجائیں گے۔ عوام مہنگائی اورلوڈشیڈنگ کاسامناکررہےہیں۔ ہمیں ایک دوسرےکاخیال رکھنےکی ضرورت ہے۔

مایا خان ایک ایسی  پاکستانی اداکارہ اور میزبان ہیں  جنھوں نے  اپنے منفرد  انداز  اور  آواز  سے  اس  انڈسٹری میں  اپنا ایک  الگ مقام  بنایا ہے  مایا  نے  اپنے  ابتدائی  کریئر میں  ڈراموں میں بھی  کام  کیا لیکن  اب  وہ مختلف  شوز کی جانی  مانی  میزبان ہیں۔

مایا کا  خوبصور ت  چہرہ  ،  شرارتی  آنکھیں  اور  بڑی  سے بڑی بات کو  سہل  اور  آسان  انداز میں  کہہ جانا  انکو ان کی  ساتھی  فنکاروں  سے  جدا کر تا ہے  کسی  مارننگ  شو کی  میزبانی  ہویا  رمضان  ٹرانسمیشن  مایا  خان  اپنے جدا گا نہ  انداز  سے  سب کے دل موہ لیتی ہیں ۔

اس بار  دلکش  مسکراہٹ  اور  جازبِ نظر شخصیت کی مالکہ مایا خان پاکستان کی  سب  سے  بڑی مقبول  اور  پسندیدہ نیوز  ون کی  رمضان  ٹرانسمیشن  ’برکت  رمضان ‘ کی میزبانی کے  فرائض  سر انجام دیں  گی ۔

برکتِ رمضان ٹرانسمیشن میں مختلف پروگرامز پیش کئے جائیں گے جن میں کوئز شو، روزہ کشائی، کوکنگ ، مختلف مقابلے، نعت خوانی اور بہت سی معلوماتی باتیں پیش کی جائیں گی، علمائے کرام دینی  اور دنیاوی رہنمائی  فراہم کریں گے نیکی سیگمنٹ میں  ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی  جو ضرورت مند افراد کی مدد کرتے ہیں۔

رمضان  رحمتوں  اور برکتوں  اور انعامات کا مہینہ ہے ۔  نیوز ون کی نشریات  برکتِ رمضان کے ناظرین گھر بیٹھے  اور  پروگرام میں  شرکت کر  کے   خصوصی انعامات  حاصل کر سکیں  گے جس میں  گاڑیاں، موٹر سائیکلیں، فریج  ، واشنگ مشین جنریٹر  اور دیگر کیش پرائزز کے علاوہ بے شمار قیمتی تحائف شامل ہیں ۔

سحر تا  افطار  نیوز ون  آپ کے لیے  لا رہا  مکمل  معلوماتی  اور جذبہ  ایمانی  سے بھر پو ر پروگرامز  جو  ہر  قسم کے مصنوعی انداز  اور  گفتگو سے پاک ہو ں گے ۔

رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے جس میں ہر طرف نور ہی نور ، آسمانوں سے زمین والوں پر رحمتوں کا نزول ، عاصیوں کے لئے مغفرت کے پروانے تقسیم، نیکو کاروں کے لئے درجات میں بلندی کی بشارتیں، سحری کے ایمان افروز لمحات، افطار کی بابرکت گھڑیاں، دعائوں کی قبولیت کی ساعتیں، تراویح کی حلاوتیں، تہجد کی نماز کی چاشنی، تلاوت قرآن سے فضائوں کا گونجنا اور عبادتوں کا شوق اور اس میں خشوع وخضوع بڑھتا چلا جاتا ہے ۔

حالت روزہ میں مسلمانوں کے  دل  جگمگا تے ہیں،  سحر  کی  رونقیں ، افطار کی  ساعتیں ، روزہ داروں کے پررونق چہرے ، مساجد میں مسلمانوں کا جم غفیر، صدقات ، خیرات و زکوٰۃ کی تقسیم  یہ  سب  اس  ہی ماہ  کی  سوغات ہیں ۔ اس رمضان  آپ  ہم اور مایا خان نیوز  ون  ایک  ساتھ سمیٹیں گے برکتِ رمضان۔

ڈس کلیمر:
نیوز ون کا یا اس کی پالیسی کا بلاگر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔