کوہاٹ: کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکا، 9 مزدور جاں بحق

کوہاٹ: درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے جانے کے سبب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 9 مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ کے علاقے اخوروال میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے کی وجہ سے دھماکا ہوا۔ دھماکے کے باعث  9 مزدور اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچیں۔ ریسکیوں ٹیموں نے متاثرہ مقام سے مزدوروں کی لاشیں اسپتال منتقل کیں۔

امدادی ٹیموں کے مطابق دھماکے میں 9 مزدور جاں بحق ہوئے جبکہ ایک شخص کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں اسکو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کا کہنا تھا کہ کان میں دھماکا صبح 8 بجے  ہوا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کان میں دھماکے سے آکسیجن کی کمی ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے دم گھٹنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔