رواں سال کیلئے زکوٰۃ کا نصاب 39 ہزار 198 روپے مقرر

 وزارت مذہبی امور  کی جانب سے رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 39 ہزار 198 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے رواں سال زکوة کا نصاب جاری کردیا ہے جس کے تحت زکوٰة کٹوتی کے لیے نصاب 39 ہزار198 روپے مقرر کیا گیا ۔

اسٹیٹ بینک کے بیان کے مطابق یکم رمضان کو تمام بینکس سیونگ اکاؤنٹ سے زکوٰة کٹوتی کریں گے۔ رواں سال سیونگ اکاؤنٹس سے 39198 روپے یا اس سے زائد رقم پر 2.5 فیصد کی شرح سے زکوٰة کاٹی جائے گی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زکوٰة صرف سیونگ اکاؤنٹس سے ہی کاٹی جائے گی، کرنٹ اکاؤنٹ اور غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس سے زکوٰة کی رقم منہا نہیں ہوگی۔