کوئی نوٹ ختم نہیں کیا جارہا، اسٹیٹ بینک کا علامیہ جاری

کراچی : اسٹیٹ بینک نے سوشل میڈیا پر پانچ ہزار کے نوٹ ختم کرنے سے متعلق خبروں کو محض افوائیں قرار دیے دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سےعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 5 ہزار روپے کا نوٹ ختم نہیں کیاجارہا۔ سوشل میڈیا پر نوٹ کو ختم کرنے سے متعلق خبریں محض چھوٹ پر مببی ہیں۔

کسی بھی  نوٹ کو بند کرنے کی سفارشات بورڈ آف ڈٓئریکٹرز کی سفارشات ضروری ہوتی ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹڑز نے ایسی کوئی سفارشات کابینہ کو نہیں بھیجیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ نوٹ کو منسوخ کرنے سے پہلے اسٹیٹ بینک واضح اعلان کرتا ہے۔