500روپےکےری چارج تک ٹیکس نہ لیاجائے،اٹارنی جنرل

اسلام آباد : اٹارنی جنرل انور منصور نے عدالت کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ 500 یا اس سے کم کا موبائل بیلنس استعمال کرنے والوں پرکوئی ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے موبائل کمپنیوں کی طرف سے زائد ٹیکس وصولیوں کیخلاف ازخود نوٹس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ موبائل کمپنیوں کی جانب سے زائد ٹیکس وصولی روکنے کیلئے ابھی تک قانون سازی نہیں کی گئی۔

جس پر اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ 500 یا اس سے کم کا موبائل فون بیلنس استعمال کرنے والوں پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا، 500 سے زائد پر ٹیکس عائد ہوگا، قانون سازی کیلئے مزید مہلت دی جائے۔

جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔