کسی شہرسےمتعلق تھریٹ الرٹ جاری نہیں کئےگئے،آئی ایس پی آر

راولپنڈی : پاک فوج نے کسی بھی شہر سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کرنے کی تردید کردی۔

پاک فوج کے شعبہ آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں کہا گیا کہ کسی شہرسےمتعلق تھریٹ الرٹ جاری نہیں کئےگئے، شہری جعلی خبروں اورکوششوں سےخودکوبچائیں۔

اعلامیے میں کہا گیاکہ سوشل میڈیاپرآئی ایس پی آرکےنام سےجعلی الرٹ چل رہےہیں، تصدیق کےلیےآئی ایس پی آرویب سائٹ سےرجوع کیاجاسکتاہے۔ شہری اس قسم کی جعلی کالز اور پروپیگنڈے پر نظر رکھیں۔