کرتار پورراستہ کھولنے کے بیان پر سدھو وزیر اعظم پاکستان کے شکرگزار

کراچی: سکھ یاتریوں کے لیے کرتار پور کا راستہ کھولنے کے پاکستان کی حکومت کے بیان پر بھارتی سابق کرکٹر نوجوت سدھو نے وزیرا عظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سابق بھارتی کرکٹراورکانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھونے ضلع نارووال میں واقع کرتارپورصاحب کا راستہ کھولنے پروزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کیا ۔

سدھو کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جذبہ خیرسگالی پر سوال نہیں اٹھانا چاہیے اور میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے درخواست کرتا ہوں کہ پاکستان ایک قدم بڑھا ہے تو بھارت بھی ایک قدم آگے چلے ۔

نوجوت سدھو نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی حکومت ایک قدم آگے بڑھ چکی ہے اب بھارتی حکومت کو بھی ایک قدم آگے بڑھنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کے معاملے پر سیاست کرنا ٹھیک نہیں ہے۔

قبل ازیں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان جلد ہی بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے کرتارپوربارڈر نارروال کھول دے گا جس کے بعد یاتری ویزے کے بغیرگرودوارہ دربار صاحب پر حاضری سکیں گے۔