شمالی کوریا میں اعلیٰ فوجی افسران تبدیل

امریکی اور شمالی کوریائی سربراہان کی ملاقات سے قبل شمالی کوریا میں اعلیٰ عہدوں پر فائز فوجی افسران کو تبدیل کیا گیا۔

شمالی کوریا میں عسکری شعبے میں رد و بدل کیا گیا ہے۔ ’کم سو جل‘ فوج کے پولٹ بیورو کے نئے ڈائریکٹر ہوں گے۔ پولٹ بیورو کا شمار انتہائی اثر و رسوخ رکھنے والے محکموں میں ہوتا ہےجبکہ چیف آف اسٹاف ری یونگ جل ہوں گے۔

ممکنہ طور پر یہ تبدیلیاں شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آئندہ ہونے والی ملاقات کے تناظر میں کی گئی ہیں۔ یہ دونوں رہنما 12 جون کو سنگاپور میں مل رہے ہیں۔