امریکہ صدر ٹرمپ اور کم جونگ کی ملاقات کے لیے پر امید

ٹرمپ انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ جون میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متوقع ملاقات حالیہ واقعات کے باوجود منسوخ نہیں ہو گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ دنوں شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی امریکہ کے ساتھ مشترکہ فوجی مشق کرنے پر اعتراض اٹھایا تھا کہ 12جون کو سنگاپور میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا ہکبی سینڈرز نے کہا کہ اگر ملاقات طے پاتی ہے تو صدر ٹرمپ اس کے لیے پوری طرح تیار ہیں، اور اگر ملاقات نہیں ہوتی تو ہم شمالی کوریا پر دباؤ ڈالنے کی مہم جاری رکھیں گے۔