شمالی کوریا کی ڈونلڈ ٹرمپ سےملاقات منسوخ کرنےکی دھمکی

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی امریکہ کے ساتھ مشترکہ فوجی مشق کرنے پر اپنے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بدھ کو اپنے ہمسائے ملک کے ساتھ ہونے والی اہم ملاقات ملتوی کر دی ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے سی این اے کے مطابق فوجی مشق ‘اشتعال انگیز’ ہیں اور یہ چڑھائی کی تیاریاں ہیں۔

مزید کہا گیا کہ ایسا کرنے سے 12 جون کو سنگاپور میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

امریکہ اورجنوبی کوریا کہ درمیان جمعے سے جاری فوجی مشق میں 100 کے قریب جنگی جہاز حصہ لے رہے ہیں جن میں بی 52 بمبار طیارے اور ایف 15 جیٹ طیارے بھی شامل ہیں۔

جبکہ دوسری جانب امریکہ اور شمالی کوریا نے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ مشقیں صرف دفاعی مقاصد کے لیے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان 1953 میں کیے گئے دفاعی معاہدے کے تحت ہیں۔

واضح رہے کہ 10 مئی کو ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے12جون کو ملاقات کروں گا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا تھا کہ ملاقات  سنگاپور میں ہوگی۔