وزیراعظم ہاؤس میں موجود 8بھینسیں بھی فروخت کی جائیں گی

اسلام آباد : مشیر برائے سیاسی امور نعیم الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہائوس میں موجود 8بھینسیں بھی فروخت کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کے بعد اب بھینسیں بھی نیلام ہوگی۔ رہنما پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اضافی گاڑیوں کی نیلامی کے بعد 4 ہیلی کاپٹر بھی نیلام کریں گے۔

انہوں نے لکھا کہ نیلام کیے جانے والےیہ 4ہیلی کاپٹر کسی کے زیر استعمال نہیں جو کہ کیبنٹ ڈویژن کے پاس موجودہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں موجود 8 بھینسیں بھی فروخت کی جائیں گی جو نواز شریف نے اپنی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے رکھیں تھیں۔

واضح رہے کہ نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ وزیراعظم کے لیے موجود گاڑیوں کی نیلامی کریں گے اور وزیراعظم ہاوس کی جگہ اعلیٰ قسم کی یونیورسٹی بنائیں گے۔ وزیراعظم کے پاس 33 بلٹ پروف سمیت 80 گاڑیاں ہیں۔ ہربلٹ پروف گاڑی کی قیمت 5 کروڑ روپےسےاوپرہے۔

مزید پڑھیے: وزیراعظم کے لیے موجود گاڑیوں کی نیلامی کریں گے