اوپن مارکیٹ میں ڈالرایک روپے سستا ہوگیا : کرنسی ڈیلرز

DOLLAR

اوپن مارکیٹ میں ڈالرایک روپے سستا ہوگیاجس کے بعد ڈالر124.50روپےسےکم ہوکر123.50روپےکاہوگیا ۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں 5 پیسےکی کمی کے بعد ڈالر 124روپے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ ڈالر کی قدر کمزور اور روپے کی قیمت مستحکم ہو گئی اور 31 جولائی کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید 2 روپے کی کمی ہو گئی ۔ جس کے بعد خرید 122 اور فروخت123 کی سطح پر آگئی۔

مزید پڑھیے :انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 2 روپےکمی

خیال رہے کہ عام انتخابات 2018 کا کرنسی مارکیٹ پر بے حد مثبت اثر پڑا ہے اور اب تک روپے کی قدر میں خاصی بہتری آچکی ہے۔ جس طرح اچانک ڈالر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا اب اسی طرح تیزی سے نیچے کی جانب بھی گامزن ہے۔