اپوزیشن ارکان کبھی کبھی حدسےآگے بڑھ جاتےہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ارکان کبھی کبھی حدسےآگے بڑھ جاتےہیں، کوئی قوانین سےہٹتاہےتومجھےدکھ ہوتاہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال دیتے ہوئے کہا کہ 15سال سےسندھ کےلیےدل سےکام کررہاہوں،اپوزیشن میں بھی رہ کرسندھ کےلیےکام کیا، ہم اسمبلی تک پہنچےاللہ کابہت بڑااحسان ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اسمبلی قانون کی کتاب ہمیں اظہارکی مکمل آزادی دیتی ہے،کوشش کی اسمبلی کےقوانین کےتحت چلیں۔

انکا کہنا تھا کہ اپوزیشن ارکان کبھی کبھی حدسےآگے بڑھ جاتےہیں، کوئی قوانین سےہٹتاہےتومجھےدکھ ہوتاہے، اسمبلی میں تضحیک اندازمیں بات انتہائی نامناسب ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم بھی عددی اکثریت کی بنیادپربجٹ پاس کرسکتےتھے،کےپی حکومت بجٹ پاس نہیں کرتی توآئینی خلاچھوڑجائےگی،کےپی صوبہ کس سمت جارہاہےہمیں معلوم نہیں،پنجاب اسمبلی میں صرف سپلمنڑی بجٹ پیش کیاگیا۔