سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، وزیراعظم عمران خان

imran-khan

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں تجارت کا فروغ اور تاجر برادری کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیرصدارت وزارت تجارت کا اجلاس ہوا۔ جس میں مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے  وزیراعظم کو تجارتی سرگرمیوں میں اضافے سے متعلق بریفنگ دی اور ملکی برآمدات اور درآمدات پر تفصیلی آگاہ کیا۔

اس موقع پروزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تجارت کا فروغ اور تاجر برادری کوسہولتیں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 اجلا س میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہنڈی، اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے جامع حکمتے عملی تیار کی جائے گی۔

عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک تجارتی افسران کی تعیناتی سے متعلق افسران کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں گی جس کے لیے موجودہ سہولیات کے ڈھانچے کا مکمل جائزہ لے کر حکمتے عملی تیار کریں گے۔