امن کے لیے صدراشرف غنی کی کوششوں کے لیے دعاگوہیں، خواجہ آصف

Khawaja-Asif

اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کے لیے صدر اشرف غنی کی کوششوں کے لیے دعا گو ہیں۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں  وزیر خارجہ خواجہ آصف  نے افغان صدراشرف غنی کی طالبان کو اپنا دفتر کھولنے کی پیشکش اور پاکستان سے بات چیت کی خواہش کے اظہار پر افغان حکام کو مکمل حمایت کا یقین دلا دیا ہے۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ افغان مسئلے کابہترین حل افغان ہی نکال سکتےہیں۔ انکا کہنا تھا کہ امن کے لیے صدراشرف غنی کی کوششوں کے لیے دعاگوہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ افغانستان کا امن طالبان کے ہاتھوں میں ہے۔

افغان صدر نے کابل میں دفتر کھولنے کے لیے تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے طالبان رہنماوں پر سے سفری پابندیاں ہٹا نے کا بھی عندیہ دیا تھا ساتھ ہی افغان صدر نے پاکستان سے بھی تلخیاں دور کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔