دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خلاف پاکستان نے بہت قربانیاں دیں، علی جہانگیر صدیقی

ali-jahangir

امریکا میں پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خلاف پاکستان نے بہت قربانیاں دیں۔

یوم دفاع و شہداء پاکستان کےموقع پر واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانےمیں منعقدہ تقریب سے خطاب میں علی جہانگیر صدیقی نے وطن عزیز کے لئے جانوں کا نذارانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر امریکی معاون وزیر دفاع رینڈل شرائیور نے واشنگٹن میں یوم دفاع و شہدا ءکی تقریب میں شرکت کی، ان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور جنرل ڈنفورڈ کے دورہ پاکستان کے بعد بہتر تعلقات کے لیے پُرامید ہیں۔