گیسٹرو کے شکار ضلع آواران میں پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری

واران: بلوچستان کے ضلع آواران میں پاک فوج نے گیسٹرو کے شکار لوگوں کی مدد کے لیے ریلف آپریشن کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے آواران میں گیسٹرو سے متاثرہ لوگوں کی مدد کےلیے پاک فوج کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

جس کے لیے خصوصی میڈیکل ٹیم ادویات کے ہمراہ آوران پہنچ گئی۔ ریلیف آپریشن بلوچستان حکومت کی درخواست پرشروع کیاگیاہے۔

مریضوں کی حالت زیادہ خراب ہونے پر انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے حب پہنچایا جارہا ہے، اس کے علاوہ پاک فوج کی جانب سے مقامی آبادی میں ہزاروں لٹر پینے کا صاف پانی، ٹینکیاں، مچھردانیاں اور راشن بھی تقسیم کیا گیا ہے۔