وادی نیلم میں پاک فوج کی جانب سےامدادی کارروائیاں جاری

راولپنڈی :  وادی نیلم میں پاک فوج کی جانب سےامدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر وادی نیلم میں پاک فوج کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور دریا میں ڈوبنے والے 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔ پاک فوج ریلیف آپریشن میں بھرپور حصہ لے رہی ہے اور زخمی ہونے والے 11 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وادی نیلم حادثےمیں قیمتی جانوں کی ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سول انتظامیہ کو بھرپورمعاونت کی ہدایت دی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لاشوں کی تلاش کے لیے ایس ایس جی کے تیراک روانہ ہیں جبکہ  پاک فوج کے 2 ہیلی کاپٹر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں اور پاک فوج کے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

خیال رہے کہ مظفر آباد میں وادی نیلم کے علاقے کنڈل شاہی میں  پل ٹوٹنے سے پل پر کھڑے 30 سے زائد سیاح ’نالہ جاگراں‘ میں گر  گئے جن میں  6 افراد کو زندہ  نکلا  لیا  گیا ہے  اوراب تک4 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔