کابل اورافغان طالبان میں جاری جنگ کےخاتمےکاحل مذاکرات ہیں:ملیحہ لودھی

maleeha-lodhi

نیویارک:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغانستان کی صورتحال پر بحث کے دوران ملیحہ لودھی نے کہا کہ کابل اورافغان طالبان میں جاری جنگ کےخاتمےکاحل مذاکرات ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان  کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کو120ارب ڈالرز کانقصان ہوا۔ پاکستان نےدہشت گردی کیخلاف سب سےبڑی مہم چلائی۔ فوجی کارروائی سےقبائلی علاقہ جات سےدہشت گردوں کاخاتمہ کیا۔پاکستان نےمغربی سرحد پر2لاکھ فوجی تعینات کیےہیں۔

ملیحہ لودھی نے پاکستان ،کابل اورافغان طالبان کےدرمیان غیرمشروط بات چیت شروع کرنےپرزور دیا اور کہا کہ اتحادی افواج  طاقت کےاستعمال کی بجائےمذاکرات پرزوردیں۔