پاک بحریہ کا نیا پرمو جاری

پاک بحریہ نے 8 ستمبر کو یوم بحریہ کے موقع پر نیا پرمو جاری کیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نئے جاری کردہ پرمو میں معرکہ دوارکا کی یاد کو تازہ کیا گیا ہے جس میں پاکستان نیوی نے دشمن کے نہایت اہم دوارکا رڈار اسٹیشن کو تباہ کر دیا تھا ۔

واضح رہے کہ معرکہ دوارکا میں پاک بحریہ کے بیڑے نے دشمن کو اسی کے پانیوں میں مقید کر دیا تھا ۔