پاک بحریہ کا چین سے 2 جنگی جہازوں کے حصول کا معاہدہ

روالپنڈی : پاک بحریہ کے لئے چین سے دو جدید بحری جنگی جہازوں کے حصول کا معاہدہ طے پا گیا، معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارتِ دفاعی پیداوار میں منعقد ہوئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب میں پاک بحریہ کے ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف (آپریشنز) بھی موجود تھے۔

پاک بحریہ ترجمان کا بتایا ہے کہ یہ جہاز دور تک مار کرنے والے میزائلوں اور جدید ٹیکنالوجی کے حامل سینسرز اور ہتھیاروں سے لیس ہےاور ان جنگی جہازوں کی شمولیت سے پاک بحریہ کی حربی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہازوں کے حصول سے میری ٹائم سکیورٹی کے نفاذ میں مزید مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ یہ جہاز ہر قسم کی بحری جنگ میں دفاع اور حملہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔