پاک بحریہ کی جانب سےیوم دفاع وشہداءعقیدت واحترام سےمنایاجارہاہے

organizes special ceremony

پاک بحریہ کی جانب سےیوم دفاع وشہداءعقیدت واحترام سےمنایاجارہاہے ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان بحریہ کی مساجدمیں ملکی سلامتی کےلیےدعاؤں کےساتھ تقریبات کاآغازہوا ۔

فیلڈہیڈکوارٹرز،یونٹس اورجہازوں پرپرچم کشائی کی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور شہداءکی یادگاروں پرپھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اورفاتحہ خوانی کی گئی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پاک بحریہ کےیونٹس اورجہازوں پرنیول چیف کاخصوصی پیغام پڑھ کرسنایاگیا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ پاک بحریہ کی مرکزی تقریب کراچی میں سی ویوپرمنعقد ہوگی،تقریب میں بحری اورفضائی اثاثوں اورجنگی مہارتوں کامظاہرہ پیش کیاجائےگا ۔

دوسری جانب نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے یوم دفاع کے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ہمیں حوصلے اور ثابت قدمی کی یاد دلاتا ہے،پاکستانی قوم نے1965ء کی جنگ میں اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کا مقابلہ کیا۔

ایڈمرل کلیم شوکت نے اس موقع پر یادگارِ شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، بعد ازاں انہوں نے شہدائے پاک بحریہ کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان میں گھل مل گئے۔