آمنہ شیخ تعلیم مہم’پیج’ کی خیرسگالی سفیر مقرر

AMINA-SHEIKH

ملک اور معاشرے کو بہتر بنانے کے لئے پاکستان کے متعدد فنکار سماجی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اب ان کی فہرست میں اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ بھی شامل ہوگئی ہیں اور وہ اب لڑکیوں کی تعلیم اور حقوق نسواں کے حوالے سے آواز اٹھائیں گی ۔

آمنہ شیخ نے  ‘پیج’ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے سماجی  روابط کی  سائٹ  ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں میں کہا ہے کہ  ان کے لیے  بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں پاکستان الائنس فار گرلز (پیج) کی جانب سے ٹوئٹر پر اعلان کیا گیا کہ آمنہ شیخ اب ان تنطیم کا حصہ ہیں اور انہیں بچیوں کی تعلیم کے لیے خیر سگالی سفیر کے طور پر منتخب کرلیا گیا ہے،اور اپنی خوشی کا اظہار بی کیا ہے۔