پاکستان نے جلال آباد میں قونصل خانہ بند کر دیا ہے

Afghanistan-Jalalabad

کابل : پاکستان نے جلال آباد میں کونصل خانہ بند کردیا۔

ترجمان سفارتخانہ کے مطابق سفارتخانے نےافغان حکومت کومعاملےسے آگاہ کردیا،گورنر ننگرهار حیات اللہ حیات کی قونصل خانےکےامورمیں مداخلت افسوسناک ہے۔
انھوں نے مزید کہا ہے کہ قونصل خانے کےامورمیں مداخلت  ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے ۔

سفارتخانےنے جلال آباد قونصل خانے کی سیکیورٹی بحال کرنےکامطالبہ کرتے ہوئے حیات اللہ حیات کی مداخلت پرافغان وزارت خارجہ سےرابطہ بھی کا ہے ۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ 28اگست کی سیکیورٹی پوزیشن بحال ہونےتک قونصل خانہ بندرہےگا۔

خیال رہے کہ پاکستان کے سفارتی عملے کو افغانستان میں شدید مشکلات کا سامنا ہےجس کی وجہ سے جلال آباد میں پاکستان نے اپنا قونصل خانہ احتجاجاً بند کر دیا ہے۔