ایشیاکپ میں شرکت کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی

Asia-Cup-2018

ایشیاکپ میں شرکت کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 623 کے ذریعے دبئی پہنچی۔

پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ میں فخر زمان، امام الحق ، شان مسعود ، بابر اعظم ،شعیب ملک،آصف علی ، حارث سہیل، سرفراز احمد، محمد نواز، فہیم اشرف، جنید خان، عثمان شنواری، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، حسن علی اور محمد عامر شامل ہیں۔

واضح  رہے کہ  ایشیا کپ 15 سے 28ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی جبکہ ایونٹ کے سب سے بڑے معرکے میں 19 ستمبر کو بھارت کے مدمقابل ہوگی۔