پی سی بی نے ایشیا کپ کی تیاریوں کیلئے 26 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے 26 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔

نیوز ون کے مطابق آگلے ماہ متحدہ عرب امارات میں منعقد ایشیا کپ ایونٹ 15 ستمبر سے شروع ہورہا ہے، جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ سینٹر ایبٹ آباد میں طلب کرلیا ہے۔

4 روزہ تربیتی کیمپ27 سے31 اگست تک جاری رہے گا جبکہ 26 قومی کھلاڑیوں کو فٹنس کیمپ کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ کیمپ میں (کپتان) سرفراز احمد، فخرزمان، امام الحق، بابراعظم، حارث سہیل، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، صاحبزادہ فرحان، شان مسعود، عثمان صلاح الدین، اسد شفیق، شاداب خان، یاسر شاہ، فہیم اشرف، محمد عامر، جنید خان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی،عثمان خان شنواری، محمد نواز، عماد وسیم، بلال آصف، محمد اصغر، راحت علی اور امیر حمزہ کو کیمپ میں شامل کیا گیا ہے۔