دورہ برطانیہ،پاکستان کرکٹ ٹیم لندن پہنچ گئی

لاہور: دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں بذریعہ غیر ملکی پرواز ای کے 623 کے ذریعے لندن پہنچ گئی۔ دورہ انگلستان کے دوران  شاہین انگلینڈ کے خلاف 2 اور آئرلینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔

برطانیہ جانے والے 25 رکنی سکواڈ میں 14کھلاڑی اور11 آفیشلز شامل ہیں جبکہ فاسٹ باﺅلر محمد عامر ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے ٹیم کے ہمراہ روانہ نہیں ہوسکے تھے۔ ذرائع کے مطابق محمد عامر کو ایک روز کی تاخیر کے بعد ویزہ ملنے کا امکان ہے جس کے بعد وہ ٹیم کو جوائن کرلیں گے ۔

قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، سمیع اسلم، فخرزمان، امام الحق، اسد شفیق، حارث سہیل، بابر اعظم ، عثمان صلاح الدین،سعد علی، شاداب خان ،فہیم اشرف، محمدعامر، حسن علی اور راحت علی شامل ہیں اور محمد عباس انگلینڈ میں ہی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

دورہ انگلینڈ سے قبل سے قومی ٹیم قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے لگائے گئے ٹریننگ کیمپ میں ٹریننگ کرتی رہی ۔  پی سی بی نے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور دیگر صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے بعد 16رکنی قومی ٹیسٹ ٹیم کااعلان کیا تھا۔

قومی ٹیم  اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 11 سے 15 مئی تک ڈبلن میں کھیلا جائے گا جبکہ انگلینڈ کیخلاف 2 ٹیسٹ میچ 24 مئی اور یکم جون کو کھیلے جائیں گے۔