ایشیا کرکٹ کپ: لاہور میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع

لاہور: ایشیا کرکٹ کپ 2018 سے قبل تربیتی کیمپ کے پہلے روز کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا سلسلہ جاری ہے۔

آج سے شروع ہونے والا دوسرا ٹریننگ کیمپ تین تا دس ستمبر تک لاہور میں جاری رہے گا۔

لاہور کے تربیتی کیمپ میں شرکت کے لیے 18 نمایاں کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ ان میں کپتان سرفراز احمد، شان مسعود، فخر زمان، امام الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، حارث سہیل، آصف علی، بابر اعظم، شاداب خان، محمد نواز، عماد وسیم، حسن علی، عثمان خان شنواری، محمد عامر، جنید خان، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

Pakistan cricket team undergoes fitness test for Asia Cup 2018

اس سے قبل ٹیم کو 27 سے 31 اگست تک ایبٹ آباد آرمی سکول میں فٹنس ٹریننگ کرائی گئی تھی۔جس کے بعد پلیئرز کو شارٹ لسٹ کرتے ہوئے دوسرے مرحلے کیلیے ان کی تعداد 18 کر دی گئی۔

واضح رہے کہ ایشیا کرکٹ کپ 15 ستمبر سے شروع ہورہا ہے جس میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے 19 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم  میں ہو گا۔