کامن ویلتھ گیمز : پاکستان اور بھارت کا ہاکی میچ 2-2 سے برابر

Commonwealth-Games

کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ کا اہم میچ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جوکہ دو دو گول سے برابر ہوگیا۔

روایتی حریف ٹیموں کے درمیان اہم میچ کل گولڈ کوسٹ میں کھیلا گیا میچ کا پہلا گول بھارت نے کیا جس کے بعد پاکستان کی جانب سے بھی ایک گول کیا گیا ۔

دوران میچ بھارت کی جانب دوسرا گول کرکے برتری حاصل کی گئی لیکن میچ کے آخری لمحات میں پاکستان نے دوسرا گول کرکے میچ برابر کر کے بھارت کی جیت کا خواب چکنا چور کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ صبح پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑے9 بجے کھیلا گیا ۔پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے میچ کی تیاری کےلئے بھرپور پریکٹس کی تھی ۔