نااہل قیادت کی وجہ سے پاکستان کا جغرافیہ اور نظریہ خراب ہوگیا، سراج الحق

لاہور: امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ نااہل قیادت کی وجہ سے پاکستان کا جغرافیہ اور نظریہ خراب ہوگیا ہے۔

امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ قوموں کی ترقی کا راز اچھی قیادت ہوتی ہے اور نااہل قیادت کی وجہ سے پاکستان کا جغرافیہ اور نظریہ خراب ہوگیا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ رمضان میں ہمیشہ بڑے بڑے انقلاب برپا ہوئے ہیں اور ان میں سب سے بڑا انقلاب قرآن شریف کا نزول ہے۔ بدرکا معرکہ رمضان میں ہوا ہے، 313 نے ہزاروں کو شکست دی ہے۔

امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ رمضان میں مکہ فتح ہوا، محمد بن قاسم نے راجا داہر کو ہرایا تھا اور ہندوستان کے مسلمانوں کو رمضان میں آزادی ملی تھی۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی نظام کے مخالف امریکی ایجنٹ ہیں اور کرپشن کا خاتمہ نظام مصطفیٰ ﷺ کا نفاذ ہے۔