پاکستان ہاکی فیڈریشن نےایشین ہاکی فیڈریشن کو خط لکھ دیا

کراچی : ملک میں بین الااقوامی ہاکی کی بحالی کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن نےایشین ہاکی فیڈریشن کو خط لکھ دیا۔

خط کے متن کے مطابق پاکستان میں ہونے والے ہاکی ایونٹ میں تمام چھ ٹیموں کی آمد یقینی بنائی جائے۔
پی ایچ ایف کی جانب سے لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے اور ہاکی کی ورلڈ الیون ٹیم یہاں کا کامیاب دورہ بھی کر چکی ہے۔
خط کے متن میں شامل ہے کہ پاکستان ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنا چاہتا ہے، ایشین ہاکی فیڈریشن پاکستان میں اعلان کردہ تمام چھ ٹیموں کی آمد یقینی بنائے۔
پی ایچ ایف حکام نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی میزبانی یقینی بنانے کے لیے ایونٹ کی تاریخیں آگے بڑھائی جا سکتی ہیں۔ افغانستان، اومان، قطر، سری لنکا، قازقستان اور بنگلہ دیش حصہ لیں گے۔