کشن گنگا ہائیڈرو پروجیکٹ: پاکستانی وفد عالمی بینک ہیڈکواٹر پہنچ گیا

واشنگٹن : بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان نے ورلڈ بینک سے رابطہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل اشتراوصاف کی قیادت میں 4 رکنی وفد واشنگٹن میں ورلڈ بینک کے ہیڈکواٹر پہنچ گیا جہاں عالمی بینک سے معاہدے کے ضامن کی حیثیت سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی جائےگی جبکہ بھارتی کشن گنگا، ریٹل اور دیگر 12 منصوبوں کی تعمیر پر بات چیت ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے شدید احتجاج اور اعتراضات کے باوجود بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کچھ روز قبل متنازع کشن گنگا ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا افتتاح کیا تھا ۔

مزید پڑھیے:بھارت کی آبی جارحیت، گنگا ڈیم کا افتتاح کر دیا