پاکستان نےچین سےاپنے2سیٹلائٹ لانچ کردیئے

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نےچین سےاپنے2سیٹلائٹ لانچ کردیئے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق پاکستان نے جی پی ایس اور جی آئی ایس سے مزین اپنے 2 سیٹلائٹس پی ایس ایس آر 1 اور پاک ٹیس  اے 1 صبح 8 بجکر57منٹ پر چین سے لانچ کیے گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں سیٹلائٹ مکمل طورپرپاکستان میں تیارکیےگئے ۔ جس سےپانی کےبحران سےنمٹنےمیں مددملےگی۔ سیٹلائٹ کی تیاری سےپاکستان  کاکمرشل انحصارانتہائی کم ہوجائےگا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ سیٹلائٹ کے ذریعے ڈیٹاکولیکشن ،پلاننگ،ریسورس مینجمنٹ اورمعیار زندگی بہترہوگی۔

دوسری جانب سیٹلائٹ کے ذریعے ماحولیاتی چلینجز سے نمٹنے اور جنگلات کی صورتحال مدد ملے گی۔