لارڈز ٹیسٹ: پاکستان کی 8 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز کی برتری

لندن: لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کو پہلی اننگز میں انگلینڈ کے خلاف 8 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز کی برتری حاصل ہے۔

انگلینڈ اور پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ لارڈز میں کھیلا جارہا ہے۔ پاکستان نے کھیل کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز کو آگے بڑھایا تو حارث سہیل 21 اور اظہر علی 18 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

پاکستان کی جانب سے دوسری وکٹ کا نقصان حارث سہیل کا ہوا جو 39 رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے ان کے بعد آؤٹ ہونے والے بلے باز اظہر علی تھے جو شاندار نصف سنچریاں کرنے کے بعد 50 رنز بناکر جیمز اینڈرسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کا چوتھا نقصان اسد شفیق کا ہوا جو 59 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کا پانچواں نقصان سرفراز احمد کا ہوا جو 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم بھی 68 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے چھٹی وکٹ فہیم اشرف کی گری جو 37 رنز بناکر جیمز اینڈرسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے ان کے بعد آؤٹ ہونے والے بلے باز شاداب خان تھے جو 52 رنز کی اننگ کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کو آٹھواں نقصان حسن علی کا ہوا جو کوئی رنز نہیں بنا سکے اور جیمز اینڈرسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگ میں چار کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ اظہر علی 50، اسد شفیق 59 اور شاداب خان 52 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور بابر اعظم 68 رنز پر کھیل رہے تھے جب گیند ان کے بازو پر لگی اور انہیں گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن اور بین اسٹوکس نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اسٹورٹ براڈ اور مارک ووڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

گزشتہ روز انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ لیکن میزبان ٹیم کا آغاز اچھا نہیں رہا اور پاکستانی بولرز کے آگے انگلش بلے باز ٹک نہیں سکے۔

انگلینڈ کی پوری ٹیم میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگ میں 184 رنز پر ڈھیڑ ہوگئی تھی۔ جواب میں اپنی پہلی اننگ کی شروعات میں پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 1 وکٹ کے نقصان پر 50 رنز بنالیے تھے۔