ایشین گیمز ہاکی: پاکستان ٹورنامنٹ میں فائنل کی دوڑ سے باہر

جکارتہ: ایشین گیمز ہاکی کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں جاپان نے پاکستان کو 0-1 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

انڈونیشیا کے شہر جکارتہ اور پالیمبینگ میں منعقد ہونے والے 18ویں ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم نے مسلسل پانچ فتح اپنے نام کی لیکن دوسرے سیمی فائنل میچ میں جاپان سے شکست کے باعث ٹورنامنٹ کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

جاپان کی ٹیم کی جانب سے پہلے کوارٹر میں گول کیا گیا۔ لیکن اس کے بعد شاہینوں نے گول کرنے کی بھرپور کوشیشیں کیں مگر حریف ٹیم نے کھیل کے اختتام تک پاکستانی ٹیم کو گول نہیں کرنے دیا اور جاپان کو 0-1 سے کامیابی حاصل ہوئی۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں تیسری پوزیشن کے لیے یکم ستمبر کو ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی جبکہ ایونٹ کا فائنل میچ ملائیشا اور جاپان کے درمیان ہفتے کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں ملائیشیا نے بھارت کو 6-7 سے شکست دی ہے۔

پہلے سیمی فائنل میچ میں ملائیشیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 6-7 گول  سے ہرا کر فائنل کے لیے کولیفائی کیا ہے۔ ملائیشیا اور بھارت کا مقابلہ مقررہ وقت پر 2-2 گول سے برابر رہا تھا۔ جس کے بعد دونوں ٹیموں کو پنلٹی شوٹ آؤٹ دیے گیے تھے جس میں ملائیشیا نے بھارت کے خلاف 6-7 سے کامیابی حاصل کی۔