پاکستان ریلوےکاعیدالاضحیٰ پر5اسپیشل ٹرینیں چلانےکااعلان

کراچی : پاکستان ریلوےنے عیدالاضحیٰ پر5اسپیشل ٹرینیں چلانےکااعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹوریلوےمحمدآفتاب اکبر کی منظوری کےبعدباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان  ریلوے کے مطابق پہلی عیداسپیشل ٹرین19اگست کوسٹی اسٹیشن سےدن10بجےروانہ ہوگی۔

 شیڈول کے مطابق دوسری اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے19اگست کوصبح 07بجےراولپنڈی روانہ ہوگی اور تیسری اسپیشل ٹرین20اگست دن11بجےکراچی کینٹ سےلاہورروانہ ہوگی۔

ترجمان ریلوے نے مزید بتایا کہ  چوتھی اسپیشل ٹرین21اگست کوراولپنڈی اورپانچویں25اگست کوروانہ ہوگی ۔ جب کہ پانچویں اسپیشل ٹرین عید کے چوتھے روز 25 اگست کو ملتان کینٹ سے صبح 7 بجے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔