اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس 421 پوائنٹس گر گیا

Pakistan-stock-exchange

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے پہلے سیشین  کے دوران  شدید مندی کے باعث 100 انڈیکس 421 پوائنٹس گرگیا۔

حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور مارکیٹ نے گرین زون میں ٹریڈنگ شروع کی۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ٹریڈنگ سیشن کی بلند ترین سطح 52۔42273 پر پہنچ گیا، تاہم مارکیٹ جلد ہی ریڈ زون میں داخل ہوگئی اور انڈیکس ٹریڈنگ سیشن کے کم تریں سطح 20۔41820 تک گر گیا۔

ماہرین کے مطابق فرٹیلائزرکی قیمتوں کےتعین کیلئے گزشتہ روز وزیر خزانہ کی زیر صدارت ہونے والا اجلاس آج مارکیٹ  پر اثرانداز ہوا ہے۔