پاکستان نےدہشتگردی کے خلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑی، اعزازچوہدری

اسلام آباد: امریکا میں تعنات پاکستانی سفیراعزازچوہدری کا پاکستان بارے سیکیورٹی تعاون  کے خاتمےکے لیے امریکی اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کےخلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑی ۔

اعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے15سال میں دہشتگردی کے خلاف جنگ پر120 ارب ڈالرخرچ کیے جبکہ دہشتگردی کیخلاف دونوں ممالک کا تعاون امریکا کےمفاد میں ہے۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نےالقاعدہ کیخلاف جنگ میں امریکا کی مدد کی تھی جبکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ سے خطے میں امن وامان اور  سلامتی کی صورتحال بھی بہترہوئی ۔

پاکستانی سفیر اعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بھی اسی طرح کی کارروائی کی ضرورت ہے اور دیرپا امن کیلئےصبروتحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

اعزازچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ داعش جیسے گروپوں کے خلاف عالمی تعاون ناگزیر ہے اور ڈیڈلائنز،ریڈلائنزخطرات سےنمٹنےمیں بڑی رکاوٹ ہیں۔